بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وزیر توانائی نے حالیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کی وجہ سموگ کو قرار دیدیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے حالیہ دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کی وجہ سموگ کو قرار دیتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں صورتحال کی بہتری کی نوید سنا دی ۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے واجبات ادا نہیں کر رہے ۔

قومی مفاد کے لئے نیپرا کو اپنے قانون میں ترمیم کرنا ہو گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 ہزار ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ڈسٹری بیوشن کمپنیاں حکومت کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر رہی ۔ ڈسکوز کو اپنی کارکردگی بڑھانا ہو گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔ اوور بلنگ پر تین سال قید کی سزا کے معاملے پر جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آل کے پاور پلانٹ بند کر دیئے ہیں ۔ سموک کی وجہ سے سسٹم ٹرپ کر گیا ہے ۔ طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزارت توانائی کا ڈھانچہ مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بہتر نتائج ملیں گے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے آنے سے سسٹم میں بہتری آئے گی۔ کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کے آنے سے کے ایکٹرک کے سسٹم میں بہتری آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…