بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب بھر کے ڈی ایچ کیو میں جدید ترین سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کا منصوبہ اپنی تکمیل کی جانب رواں دواں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک)عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات مہیا کرنا حکومت پنجاب کا اولین ترجیح رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں ہسپتال کی تعمیر و توسیع کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور حکومتی کاوشوں میں ہسپتالوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی سرفہرست ہے۔اور یوں حکومت پنجاب بہتر تشخیص اور جدید تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے پنجاب بھر کے 36ڈی ایچ کیومیں بین الاقوامی معروف کمپنی ہٹاچی کی

نئی جدید سی ٹی سکین مشینیں فراہم کر رہی ہے۔پانچ نئی جدیدسی ٹی سکین میشنیں قصور، وہاڑی، لیہ،بھکر اور میانوالی کے ڈی ایچ کیو میں انسٹال کی جاچکی ہیں جبکہ پانچ پورٹ پر پہنچ چکی ہیں آئندہ چند دنوں میں جن کی انسٹالیشن کا کام بھی مکمل ہوجائیگا حکومت پنجاب مارچ 2018تک تمام 36ڈی ایچ کیو کو ہٹاچی کی جدید سی ٹی سکین مشینوں سے آراستہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل اِس سٹی سکین کی مالیت چار کروڑ فی کس ہے،اِس مشینیوں کی انسٹالیشن،اپرٹینگ اور دیکھ بھال اِسی جاپانی کمپنی ہٹاچی کے ذمے ہو گی ۔ایسے امراض جن کی تشخیص مکمل نہیں ہو پاتی تھی یا تسلی بخش نہیں ہو پاتی تھی اور وقت بھی زیادہ درکار ہوتا تھا۔اب قلیل وقت میں کسی بھی پیچیدہ مرض کی صحیح تشخیص ہو سکے گی۔ اورمریضوں کواطمینان بخش علاج معالجہ مہیا کیا جا سکے گا،اُمید ہے کہ مریضوں کو اب مستقبل میں اِس ٹیسٹ کے حوالے سے کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ پرائیوئٹ لیبارٹری میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کے کم از کم چارجز 15,000روپے ہیں ،جسے حکومت اپنے مریضوں کو بالکل مفت فراہم کر رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…