جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اور برطانیہ میں ٹھن گئی،برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،کھری کھری سنادیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ اشتہارات پاکستان کی داخلی سالمیت ، خود مختاری پر حملہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیاہے ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت

اور خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کے مطابق پاکستان اس مہم کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…