اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی احمد نورانی نے اپنے اوپر حملے کے بعد اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی احمد نورانی نے اپنے انٹرویو میں لگنے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو فون کیا،
احمد نورانی نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور اس کے علاوہ میرے حوالے سے یہ بھی کہنا کہ میں نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا یہ بھی تحقیقات کو متاثر کرنے کے لیے پروپیگنڈہ ہے۔ معروف صحافی احمد نورانی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اوپر کیے گئے حملے پر میرے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ میں اپنے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کی وصاحت بھی کرنا چاہتا ہوں کہ چند خبر دینے والے اداروں نے میرے بارے خبر جاری کی کہ میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خود رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا کہ میں نے کسی پر بھی شک کا اظہار نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل جھوٹ پر مبنی ہے میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے رابطہ نہیں کیا بلکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مجھ سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ کچھ اداروں نے حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا کہ میں نے ان سے رابطہ کرکے کہا کہ مجھے کسی پر شک نہیں، یہ سب سراسر غلط ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے پولیس کو اپنے دیے گئے تحریری بیان میں ایک مخصوص شخص کو نامزد کیا ہے۔