اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا، تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آ گیا ہے اور ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا، انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس کو جلد سنا جائے، ضرورت محسوس ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر
آئیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک دن لندن ایک دن پاکستان میں ہوتے ہیں،انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کے ساتھ این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچا سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آ گیا ہے، جمہوریت کو نہیں بلکہ جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔