پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حسن نواز اور حسین نواز کی لاہور میں کتنی جائیداد ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے نام لاہور میں کوئی جائیداد نہ ہونے بارے نیب کو جوابی خط ارسال کر دیا ۔نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی

جائیداد قرقی کے لئے 26اکتوبر کو ای ڈی اے کو خط لکھا تھا جس میں حسن نوازاورحسین نواز کی لاہور میں جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے نیب لاہور کو جوابی خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق حسن نوازاور حسین نواز کی لاہور میں کوئی جائیداد نہیں ۔ نیب لاہور نے حسن نواز اور حسین نواز کی گاڑیوں کی تفصیلات کیلئے محکمہ ایکسائرز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نوازاور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کے عمل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا پاناما کیس کے تین ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن نوازاور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کر دئیے تھے جبکہ مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…