اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے غیر آئینی اقدام کو ایک دہائی بیت گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے غیر آئینی اقدام کو ایک دہائی بیت گئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی لگانے کے غیر آئینی اقدام کو ایک دہائی بیت گئی۔3 نومبر 2007 کے روز سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ملک

میں ایمرجنسی نافذ کردی، پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 60 سے زائد ججز کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا اور ہر طرح کے اجتماعات، جلسے اور جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔اس غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کے خلاف وکلاء ٗ سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی نے احتجاج شروع کردیا۔پرویز مشرف نے الیکٹرانک میڈیا پر بھی متعدد پابندیاں عائد کردیں اور کئی ٹی وی چینلز کئی روز تک بند رہے، ملک کے سب سے بڑے میڈیا چینل جیوٹی وی کی نشریات کو 77 دن تک بند رکھا گیا۔ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ اور ججوں کی معزولی ایسے موقع پر کی گئی تھی جب سپریم کورٹ اْس وقت کے صدر پرویز مشرف کے انتخاب کی قانونی حیثیت کے بارے میں فیصلہ دینے والی تھی تاہم وکلاء ٗ سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی تحریک کامیاب ہوئی ٗچیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز بحال ہوئے۔31 جولائی 2009 کو سپریم کورٹ نے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کو پرویز مشرف کا غیر آئینی اقدام قرار دیدیا اور پی سی او کے تحت حلف لینے والے 100 سے زائد ججز کو بھی گھر بھیج دیا گیا۔نواز شریف دور حکومت میں پرویز مشرف کے خلاف 3 نومبر 2007 کو آئین توڑنے کے الزام میں آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ فروری 2014 میں شروع کیا گیا

ٗ31 مارچ 2014 میں ملزم پر فرد جرم عائدف کی گئی لیکن کیس آج بھی 3 رکنی خصوصی عدالت کے سامنے زیر التوا ہے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف علاج کی غرض سے 18 مارچ 2016 کو بیرون ملک چلے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…