کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے ۔ سندھ اسمبلی نے جمعرات کو سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا یہ بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور
ضیاء الحسن لنجار نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کابینہ نے یکم اکتوبر 2016 ء کو اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا جائے ۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔