منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا ’’طالبان‘‘ سے کیا تعلق ہے؟ن لیگ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سکیورٹی دینے پر عمران خان کی جانب سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے پہلی بار دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی عمران خان طالبان کا حصہ ہیں  پروٹوکول اور سکیورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے  تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ جمعرات کو میڈیا سے

بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ سی پیک دینے والے، دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ جس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، بھاگنے کی ضرورت انہیں ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہو اسے سیکورٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف جس طرح قانون کے سامنے پیش ہورہے ہیں وہ صرف عوام کیلئے ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف ووٹر اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ملک کی ترقی اور خدمت صرف منتخب لوگ ہی کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام نے محمد نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف ایک بھی ثبوت سامنے نہیں لایا جا سکا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ثبوت نہ ملنے پر محمد نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام محمد نوازشریف اور آئین کے ساتھ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کو آئین اور قانون کے تحت کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پروٹوکول اور سیکورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے ?اس لئے سیکورٹی دی کہ محمد نوازشریف نے پاکستان میں پہلی دفعہ دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ہے اور آپ نہیں سمجھیں گے کیونکہ آپ تو طالبان کا حصہ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیا دور کا آغاز ہو چکا ہے جہاں ہر ادارے کو آئین کے اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گاجس طرح ملک کا منتخب وزیر اعظم آئین اور قانون کے آگے جھوٹے الزامات ہونے کے باوجود پیش ہو رہا ہے اسی طرح تمام اداروں کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…