اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مریم نواز کی سیاست سے چھٹی، نواز شریف کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ ، شہباز شریف وزیراعظم، کیا فیصلہ کر لیا گیا، سہیل وڑائچ کے تہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ، مصنف و تجزیہ کار سہیل وڑائچ اپنے کالم میں انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہن لیگ کے لندن اجلاس میں مریم نواز کو قربانی کا بکرا بنا کر ن لیگ کو صاف شفاف بنانے اور آئندہ پھر اقتدار کے مزے لوٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ ن لیگ کے بڑوں کی لندن میں ہونے والی بیٹھک میں یہ اتفاق رائے ہوگیا ہے

کہ نواز شریف کو نکالنے میں سپریم کورٹ اور ن لیگ کے وکیلوں کی کوئی خطا نہ تھی ، نہ اداروں کی مداخلت تھی اور نہ ہی مقدمے کے لڑنے میں کوئی غلطی ہوئی اور نہ ہی منی ٹریل پیش کرنے میں کوئی خامی تھی۔ اصل میں سارا قصورمریم نواز کا تھا ، اسی کی وجہ سے حکومت زوال کا شکار ہوئی اور نواز شریف نا اہل ہوئے، ن لیگ کے سینئر ترین رہنما مریم سے اسی لیے خفا ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ اور چچا اور کزنز بھی مریم سے خوش نہیں ہیں۔ن لیگ نے مٹی پاؤ پالیسی پر عمل کرنے اور مریم کو تمام غلطیوں کا ذمہ دار قرار دے کر ن لیگ کی ساری قیادت کو پاک صاف کرکے اقتدار کے نئے سفر پر گامزن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ’ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مریم اور حمزہ پالیسی بیان نہیں دیں گے، گویا اس طرح اصلی خرابی کو روک دیا گیا ہے، اب راوی چین لکھے گا، شہباز شریف حکومت کریں گے، ن کے لوگ حکومتی مزے لیں گے، نواز شریف لندن میں رہیں گے اور یوں سب لوگ ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے رہیں گے‘۔سہیل وڑائچ نے مریم کی سیاست کے خاتمے کا بھی دعویٰ کیا اور ساتھ ہی 2018کے عام انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی اور عمران خان حکومت بننے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…