اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قادیانیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تقریر کیپٹن (ر)صفدر کی ذاتی رائے، یہ نہ تو پارٹی پالیسی ہے اور نہ ہی پارٹی کا موقف ،تقریر پر باز پرس کی گئی اور ڈانٹ بھی پڑی، مریم نواز کی نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میںگفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں مریم نواز سے اینکر و صحافی منیب فاروق نے جب سوال پوچھا کہ قادیانیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں آپ کے شوہر کیپٹن (ر)صفدرنے ایک تقریر کی جو آپ کے
پارٹی سربراہ اور والد میاں محمد نواز شریف کی پالیسی کے بالکل برخلاف تھی اس پر آپ کی کیا رائے ہے جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تقریر میرے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کی ذاتی رائے ، یہ نہ تو پارٹی پالیسی ہے اور نہ ہی پارٹی کا موقف، ہماری پارٹی میں اکائونٹی بلٹی کا ایک بڑا سخت نظام موجود ہے، انہیں بھی ڈانٹ پڑتی ہے اور مجھے بھی کئی مرتبہ ڈانٹ پڑ جاتی ہے اور اس معاملے پر بھی انہیں ڈانٹ پڑی کیونکہ غلط کو غلط کہنا چاہئے۔