اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرم مرطوب آب و ہوا کے حامل ممالک جن میں ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں میں حشرات الارض عام پائے جاتے ہیں۔ کاکروچ ، کیڑے مکوڑوں اور مچھرنے ہر گھر میں ناک میں دم کر رکھا
ہوتا ہے۔ ان کے تدارک کیلئے گھر والے مہنگی ادویات کے سپرے کرتے ہیں جو نہ صرف ان کی جیب پر بھاری پڑتے ہیں بلکہ اس میں موجود کیمیکل انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہوتے ہیں۔ کاکروچ اور مچھروں کے تدارک کیلئے پھر کیا کیا جائے جو جیب پر بھی بھاری نہ ہو اور کیمیکل کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی بچا جا سکے۔ اس سوال کے جواب میں ہم آپ کو ایسا ٹوٹکا بتانے جا رہے ہیں جو نہ صرف نہایت سستا بلکہ کیمیکل کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی مبرا ہے۔ سب سے پہلے سپرے بوتل یا سپرے کین لے لیں اور اس میں نصف کپ خورنی تیل، نصف کپ شیمپو اور نصف کپ سرکا ڈال کر اس کو خوب ہلا کر مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کا سپرے ان جگہوں پر کریں جہاں کاکروچ ، مکھیاں، مچھر وغیرہ پائے جاتے ہیں، خصوصاََ کمروں کے کونوں اور تنگ جگہوں ، کھڑکیوں کے فریم بیڈ کے نیچے، اور باغیچے وغیرہ ۔ سپرے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ کاکروچ، مچھر، مکھیاں اور حشرات الارض آپ کو نظر بھی نہیں آئیں گے۔