لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں مبینہ طور پر اسرائیل کی کمپنی سے کروڑوں روپے کی میڈیکل و طبی آلات کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ محکمہ کے پروکیورمنٹ سیل نے مبینہ طور پر اسرائیل کی کمپنی کے تیار کردہ طبی آلات
و مشینری کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ہی ٹینڈرز میں دیئے گئے قوانین تبدیل کرائے اورجہاں اسرائیلی کمپنی کا مبینہ ڈسٹری بیوٹرز ٹینڈر حاصل کرنے میں ناکام ہوا تومحکمہ صحت کے پرکیورمنٹ سیل کے کرتا دھرتا لوگوں نے کامیاب کمپنیوں سے ٹینڈر واپس لے لئے اور ان اشیاء کا دوبارہ 51ٹینڈر جاری کر دیا جس کا مقصد اسرائیل میں تیار ہونے والے طبی آلات بیچنے والی اسرائیلی ڈسٹری بیوٹر کمپنی ایڈوانس ٹیکنالوجی کو نوازنا ہے۔