پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پھنس گئے،بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو لاہور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو آج دو نومبر کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دئیے جبکہ ان کے دو صاحبزادوں کو 6نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا،نیب نے ایل ڈی اے سے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ نیب لاہور بیورو کے ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو جمعرات کے لئے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ نیب لاہور

کے روبرو پیش ہو کر اپنے خلاف زیر تفتیش مقدمات میں سوالات کے جواب اور متعلقہ معلومات فراہم کریں۔ذرائع کے مطابق کچھ تضادات سامنے آنے پر نیب نے اسحاق ڈار ار ان کی اہلیہ کو طلب کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ صاحبزادوں کے کمپنیوں میں بھی اسحاق ڈار او ران کی اہلیہ کے شیئرز ہیں۔اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو بھی چھ نومبر کے لئے سمن جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا کہا گیا ہے ۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھی چھ نومبر کے لئے سمن ارسال کیے گئے ہیں ۔نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کی دوہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں جن میں سے ایک زرعی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان زرعی اراضی پرسوسائٹی بنا کر دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔ نیب نے عبد العلیم خان کی جانب سے عدالت میں جانے پر فاضل عدالت سے جلد سماعت کے لئے بھی رجوع کر رکھا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور بیورو نے زیر التواء کیسز پر بھی کام شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کئی شخصیات کو نوٹسز کا اجراء عمل میں لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…