بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی کا عمل معطل ، یو این ایچ سی آر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل یکم دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل یکم دسمبر تا 28 فروری 2018 معطل رہے گا اور اس دوران وطن واپسی اختیار کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ مقررہ امداد نہیں کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اضاخیل اور کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کے دفاتر کھلے رکھے جائیں گے تاہم ان تین ماہ

کے دوران پناہ گزینوں کو صرف مشورے اور معلومات ہی دی جائیں گی۔بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ اضاخیل سنٹر سے نومبر میں جن کی واپسی طے ہے انہی پناہ گزینوں کو افغانستان بھیجا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی موسم سرما میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تین ماہ کیلئے موخر کیا گیا تھا۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق سرما میں واپس جانے والے مہاجرین کو افغانستان میں سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…