منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے چین سے اہم ہتھیاروں کی خریداری کامعاہدہ منسوخ، روس سے نیامعاہدہ کرلیاگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث سندھ حکومت نے چینی ساختہ شارٹ مشین گن کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے جبکہ روس سے نیا معاہدہ بھی طے کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی پولیس کے لئے چین کی نجی کمپنی سے جدید شارٹ مشین گن خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ، معاہدے کے مطابق مذکورہ کمپنی نے سندھ حکومت کو تیس ہزار شارٹ گن مشین فراہم کرنی تھی جس کا تخمینہ نوے کروڑ روپے لگایا گیا تھا،لیکن چائنیز ساختہ شارٹ مشین گن معیار پر پوری نہیں اتری اس لئے معاہدہ منسوخ

کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین کی نجی کمپنی سے معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد سندھ حکومت نے روس سے جدید ایس ایم جی خریدنے کے لئے معاہدہ کرلیا ہے،جس پر مجموعی طور پر دو ارب ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی جو کہ چینی کمپنی کے معاہدے سے دوگنا زیادہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی سے بھی تیس ہزار جدید ایس ایم جی خریدنے کافیصلہ کیا گیا ہے، ایک روسی ایس ایم جی کی قیمت چھیاسی ہزار سے زائد بتائی گئی ہیں ۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ایس ایم جی کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…