ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

اوبر اور کریم سمیت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کیلئے نئی پالیسی تیار،نیا ٹیکس عائد،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی جس کے تحت نجی گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت تمام آن لائن شیئررائیڈنگ سروسزسے منسلک گاڑیوں کیلئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی ہے، اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ ٹرانسپورٹ اورمحکمہ ایکسائز نے پالیسی تجاویزصوبائی حکومت کو ارسال کردیں جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے مالکان

کو اپنی گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کروانا ہوگی اور ان گاڑیوں کا کمرشل ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، یہ شیئر رائیڈنگ گاڑیاں عارضی طور پر کمرشل رجسٹرڈ ہوسکیں گی اور گاڑی کا مالک جب چاہے اس کی کمرشل رجسٹریشن ختم کرواسکے گا۔شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا اوراس اقدام سے شہریوں کو محفوظ ، آرام دہ اورسستے سفرکی سہولت مہنگی پڑجائے گی۔واضح رہے کہ چند ماہ پہلے شیئرائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل استعمال کی بنیاد پرلاہور،کراچی اوراسلام آباد میں یہ سروسزمعطل کردی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…