اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا لندن اجلاس نواز شریف کی سعودی شاہی گھرانے کے ذریعے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے صلح کی کوشش میں ناکامی کے بعد بلایا گیا، ن لیگ کے اندر جانشینی کی
لڑائی پارٹی کو تقسیم کر سکتی ہے، تجزیہ نگار احسن رضا کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ نگار احسن رضا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا لندن میں ہونے والا اجلاس نواز شریف کی سعودی شاہی گھرانے کے ذریعے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے صلح کی کوشش میں ناکامی کے بعد بلایا گیا۔ سعودی شاہی گھرانے نے نواز شریف کی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔ کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ن لیگ اس نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔ جبکہ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ن لیگ کے اندر جاری جانشینی کی چھڑی جنگ سے پارٹی منقسم ہو رہی ہے لہٰذا شریف خاندان اور اہم رہنمائوں کے حلقہ اختیار طے کرنے کیلئے لندن اجلاس بلایا گیا تھا۔