بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کرلیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپورااور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل مخدوم نیاز محمد انقلابی

عدالت میں پیش ہوئے ،ان نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے طاقت عدلیہ میں گٹھ جوڑکی بات کی تھی ،آئین عدالتی احکامات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،نوازشریف نے عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی کی ،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہجوم اکٹھا کر کے عدالتوں سے متعلق ہرزہ سرائی کرنا قابل سزا جرم ہے،مجرمانہ خاموشی پر عدالت پیمرا کو بھی احکامات جاری کرے۔اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کس عدالت کیخلاف نوازشریف نے توہین عدالت کی ؟،ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس کا اختیار نہیں،صرف سپریم کورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار ہے۔وکیل مخدوم نیاز انقلابی کا کہنا تھا کہ سیکشن 11 کے تحت کوئی بھی شخص درخواست دے سکتا ہے۔ جس پر اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…