اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف 3ریفرنسز کے جوائنٹ ٹرائل سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کیاجس میں نواز شریف کے وکیل کو نیب ریفرنسز میں عائد کی گئی فرد جرم کی کاپیاں پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے 3ریفرنسز میں الگ الگ فرد جرم عائد کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ٗ تینوں ریفرنسز کو یکجا کرکے کارروائی اور ایک فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔پچیس اکتوبر کی سماعت کے حکم نامے پرجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کے دستخط موجود ہیں۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2نومبر تک ملتوی کردی۔