بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم شہر سے مسلم لیگ ن کا صفایا،پوری کابینہ ہی تحریک انصاف میں شامل ہوگئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حقائق پر مبنی سیاسی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر لوگوں کی کثیر تعداد میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ اس کی صاف ستھری سیاست اور جرات مندانہ سیاسی سرگرمیاں ہیں اور اس کی تمام پالیسیاں عوامی خواہشات کی آئینہ دار ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایم ایل ن نوشہرہ کینٹ کی پوری کابینہ کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیات اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ایم ایل(ن) نوشہرہ کینٹ کے صدر ارشاد قریشی نے بمعہ دیگر ساتھیوں اور رشتہ داروں کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیات کا اعلان کیا۔ میاں جمشید الدین نے خیبر پختونخوا میں ماضی کی حکومتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاسی پارٹیاں انتہائی عیاری اور چالاکی سے عوام سے ووٹ لیکر اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں جبکہ وہ عوام کی توقعات کے برعکس اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے حصول کیلئے سرگرم رہتی ہیں اور عوام اگلے الیکشن میں انہیں شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیاسی منظر نامے سے غائب کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو ان کی خواہشات اور توقعات کے مطابق ایک ایسا سیاسی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو ان کی دیرینہ خواہشات اور ان کے گھمبیر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…