منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

کنڑ کے ڈپٹی گورنر کے دو بھائی اور بھتیجا بھی لاپتہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این) پشاور سے کچھ روز قبل لاپتہ ہونے والے افغان صوبے کنڑ کے ڈپٹی گورنر قاضی نبی احمدی کے دو بھائی اور ایک بھتیجا بھی پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قاضی محمد نبی احمدی کے چار روز بعد ان کے بھائی حبیب اللہ بھی پشاور سے پراسرار طور پرلاپتا ہو گئے ، ایک پولیس افسرنے بتایا کہ پچھلے دو روز سے حبیب اللہ کا ٹیلی فون بند مل رہا ہے۔ایک افغان سفارت کار نے کہاہے کہ صرف حبیب اللہ ہی نہیں بلکہ قاضی محمد نبی کے ایک اور بھائی یعقوب خان بھی اپنے بیٹے سمیت چترال سے لاپتا ہیں۔محمد نبی کی پراسرار گمشدگی سے لے کر اب تک وہ مسلسل پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ڈپٹی گورنر، ان کے دونوں بھائیوں اور بھتیجے کو باحفاظت بازیاب کرایا جاسکے۔ افغان سفارتکار نے کہا کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے حکام نے انہیں بتایا ہے کہ وہ لاپتا ہونے والے افرادکے بازیابی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود نے بھی اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے

اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ واضح رہے کہ افغان صوبے کنڑ کے ڈپٹی گورنر قاضی محمد نبی احمدی علاج کی غرض سے پشاور آئے تھے اور 27 اکتوبر کو پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن سے لاپتا ہوگئے تھے۔ڈپٹی گورنر کے بھائی حبیب اللہ نے پشاور کے تھانہ شرقی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے

بتایا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ رکشے میں ڈاکٹر سے ملنے ڈبگری گارڈن جارہے تھے کہ شاہی مہمان خانے کے قریب ریلوے لائن کے فلائی اوور پر موجود بعض افراد ان کے بھائی کو رکشے سے اتار کر کالے رنگ کی پراڈو جیپ میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…