اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جس طرح ملک چھوڑ کر نکلے ہیں وہ بڑا حیران کن ہے، اسحاق ڈار نے بڑا رونا
دھونا ڈالا کہ میں نے اسلام آباد سے بھی بیرون ملک روانہ نہیں ہوناکیونکہ میں پکڑا جائوں گا، مجھے لاہور سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں لاہور ایئر پورٹ تک لیجایا جائے اور وہاں مجھے بٹھا کر آئیں، محمد مالک نے کہا کہ اتفاق یہ ہوا کہ دوشنبے کانفرنس بھی انہی دنوں نکل آئی، اس سے پہلے دوشنبے والی کانفرنس کے 40 دعوت نامے آئے ہوئے تھے لیکن یہ کبھی اس میں نہ گئے اور نہ ہی کسی کو بھیجنا گوارا کیا، پھر انہیں اچانک خیال آیا کہ یہ آفیشلی پاکستان سے بھاگنے کا بڑا اچھا طریقہ ہے۔ جمعے کو دوشنبے میں کانفرنس تھی اور جمعرات کی رات کو اچانک انہوں نے کہا کہ اچھا میں جا رہا ہوں، وزیر خزانہ کے ساتھ کوئی سیکرٹری لیول کا بندہ بھی نہیں گیا بلکہ حکومت نے صرف دو ڈپٹی سیکرٹری بھیجے ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو باہر جانے کیلئے پھر بھی کوئی فلائیٹ نہیں ملی، وہ وزیر اعظم کا جہاز لے کر پاکستان سے باہر گئے اورگئے صرف اس مقصد کیلئے کہ کسی طرح وہ پاکستان سے باہر چلے جائیں اور گرفتاری سے بچ جائیں، اسحاق ڈار کو اس بات کی بہت زیادہ فکر تھی کہ میں ایئر پورٹ پر پکڑا جائوں گا، اسلئے وہ ملک سے فرار ہو گئے۔