بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ایفی ڈرین کیس ،حنیف عباسی اور ا ن کے بھائی باسط عباسی کو فیصلہ سنادیاگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اور تفتیشی افسر امتیاز شاہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی ۔ حنیف عباسی ان کے بھائی باسط عباسی سمیت ضمانت پر رہا، دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ جرح کے دوران حتمی چالان میں تصد یق شدہ 32 اہم صفحات شامل نہ ہو نے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیشی افسر نے جرح میں جواب دیا ہے کہ

اے این ایف کراچی سندھ نے تحقیقات کے بعد جو ریکارڈ بھجوایا وہ حتمی چالان میں شامل نہیں جبکہ وکیل صفائی کی جرح میں گواہ نے اعتراف کیا ہے کہ ڈی ایس ایم ٹیبلٹ سے متعلقہ ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری کی رپورٹ حتمی چالان میں شامل نہیں۔ ڈرگ انسپیکٹر کراچی عارف شیخانی نے اے این ایف کے لیٹر پر ڈی ایس ایم ٹیبلٹ کے 13مختلف سمپل عرفات ٹریڈر سے حاصل کئے۔ سمپل کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد رپورٹ اے این ایف کراچی بھجوائی گئی، ؤکیل صفائی تنویر اقبال نے بتایا کہ اے این ایف کراچی نے کوورنگ لیٹر کے ساتھ رپورٹ اے این ایف راولپنڈی کو بھجوائی تھی۔وکیل صفائی نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ ذوالفقار شیخانی کا دفعہ 164 کا بیان اسکے بھائی آصف شیخانی کو تحویل میں رکھ کرلیا گیا۔ جس پر جواب دیتے ہوئے اے این ایف کے گواہ نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایسا ہوا مگر بعد میں آصف شیخانی کی ڈسچارگی رپورٹ مجسٹریٹ کے پاس پیش کی جو مسترد کردی گئی تھی۔گواہ نے اعتراف کیا ہے کہ آصف شیخانی اور ذوالفقار شیخانی نے مختلف لیٹرز کے ذریعہ کو تفصیلات فراہم کیں۔ عدالت میں بھی دونوں نے گریس فارما سیوٹیکل کی ڈی اے ایس ایم ٹیبلٹ کی تصدیق کی۔دونوں بھائیوں نے وفاق اور میرے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن نمبر 2508 بھی دائر کی تھی ۔  ادویات سپلائی کی اصل بلٹی رسیدیں ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف عابد ذوالفقار کو دی تھیں مجھے نہیں۔یہ درست ہے کہ ریلوے کے ذریعہ کو ئی بھی کنسائنمنٹ بھجوانے کے لئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ میں نے کنسائنمنٹ بھجوانے والے کسی کارگو سے انکوائری نہیں کی۔کیس کی مزید سماعت 13نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…