اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزارت داخلہ کو انسداد دہشت گردی آپریشن کیلئے دیئے 5 ہیلی کاپٹر واپس لینے کیلئے ایک امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔امریکا نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002 میں 9 ہیلی کاپٹرز پاکستان کو پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ کیلئے دئیے تھے ٗان میں سے 4 ہیلی کاپٹر امریکا کو 15 اکتوبر
کو واپس بھیج دیئے گئے تھے۔امریکی ساخت کے یہ ہیلی کاپٹر وزارت داخلہ کے پاس تھے اور یہ انسداد دہشتگردی آپریشن میں بھی استعمال ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹرز کی واپسی سے پاک افغان سرحد کی نگرانی سمیت تمام آپریشن متاثرہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس اب کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے اور صرف 3 سیسنا طیارے رہ گئے۔