ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پسند کی شادی نہ ہونے پر بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردئیے،14افراد کی حالت تشویشناک

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) دولت پور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں زہریلی لسی پینے کے باعث 13 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی اور واقعہ ایک معمہ بن گیا تھا تاہم پولیس نے اس پراسرار واقعہ پر سے پردہ اٹھادیا ہے اور خاندان کے 13 افراد کی موت کا ذمہ دار بہو آسیہ کو قرار دیدیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر ملی لسی سسرالیوں کو پلا دی جس سے 13 افراد کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق 13 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے خاندان کے زندہ بچ جانے والے افراد سے تفتیش شروع کی اور اسی سلسلے میں واقعے میں ہلاک ہوجانے والے امجد کی بیوی کو زیر حراست لیا گیا اور جب تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ سسرالیوں کو زہرملی لسی پلانے میں گھر کی بہو کا ہی ہاتھ ہے۔پولیس کے مطابق 8 ماہ قبل آسیہ نامی خاتون کی شادی اس کی مرضی کے خلاف امجد سے ہوئی تھی اور وہ اپنے آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی ٗآسیہ نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لے دودھ میں زہر ملا کردیا تاہم اس کے شوہر نے دودھ پینے سے انکارکردیا، اور وہی دودھ صبح لسی میں شامل کرلیا گیا اور وہ لسی پینے سے 28 افراد متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق زہر اثر اس قدر شدید تھا کہ 2 روز میں 13 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے اور تاحال 14 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمہ کے آشنا کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…