ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟معروف ماہر قانون نے پیش گوئی کردی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی ضیاء اﷲ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں الزامات پر نااہل ہوسکتے ہیں‘ضیاء اﷲ آفریدی کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں حرج نہیں۔ پیر کو ضیاء اﷲ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے خود کرپشن میں ملوث ہیں ٗ رکن صوبائی اسمبلی کو ان کے خلاف آواز بلند کرنے کا حق ہے ٗ کے پی کے میں احتساب کا ادارہ بند پڑا

ہے کرپشن پر ووٹرز بھی وزیراعلیٰ کے خلاف آواز بلند کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف بے بنیاد ریفرنس دائر کیا گیا۔ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں الزامات پر نااہل ہوسکتے ہیں ٗضیاء اﷲ آفریدی کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں حرج نہیں۔ آصف زرداری کے صوبہ خیبرپختونخواہ پر احسانات ہیں۔ اداروں کی تضحیک کرنا نواز شریف کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھی نواز شریف کے دربار میں حاضر ہونے لندن پہنچے ہیں۔ وزیر خزانہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کی بجائے لندن چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…