جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کراچی والوں پر بھی مہربان،شاندار پیشکش

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ، کراچی (آن لائن)چینی کمپنی نے 60 کروڑ ڈالر کے ٹرانسپوٹ منصوبے کے تحت صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل حل کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والی 2 ہزار بسیں فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش انھوں نے میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں کی، جس میں چینی کمپنی کے نمائندے تھامس وانگ نے 6 رکنی چینی وفد کی سربراہی کررہے تھے۔

چینی کمپنی ‘ایکو بس’ کے نمائندے تھامس وانگ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی شہر قائد کو 2 بسوں کا تحفہ بھی دے گی جو آئندہ 2 ماہ میں کراچی پہنچ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ بسیں اس لیے بھیجی جائیں گی تاکہ ان کو شہر کی سڑکوں کے مطابق آزمایا جا سکے اور ڈرائیورز، میکینک اور دیگر اسٹاف کو ٹریننگ دی جا سکے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اگر ان بسوں کو آزمانے کے بعد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا تو کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ چینی کمپنی کی جانب سے دی جانے والی بسیں اگلے چند ہفتوں میں کراچی پہنچ جائیں گی جس کے بعد ان کی شہر کی سڑکوں کے مطابق جانچا کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بسیں نہ ہی کراچی میں ہوائی آلودگی پیدا کریں گی نہ ہی ان کا کوئی شور ہوگا جبکہ ان میں درآمد کیا جانے والا تیل بھی استعمال نہیں ہوگا، جس سے ہم اپنا قیمتی زر مبادلہ بچا سکیں گے’۔منصوبے کے بارے میں میئر کراچی نے بتایا کہ ان میں ایک دفعہ پوری طرح چارج ہونے پر 280 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت ہوگی جبکہ ان بسوں کے لیے شہر میں تقریبا 500 اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے

جہاں ان بسوں کو چارج کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ چینی کمپنی نے منصوبے کے حوالے سے مختلف پیشکش کی ہے جن میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سرمایہ لا کر ان بسوں کو چلائیں گے یا حکومت اور مقامی ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر بھی ان بسوں کو چلا سکتے ہیں یا پھر صرف ان بسوں کو فروخت کیا جائے گا۔انھوں نے مزید بتایا ان کی جانب سے کی جانے والی پیشکش پر غور کیا جائے گا کہ عام عوام کے حق میں کیا بہتر رہے گا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں اربن ماس ٹرانزٹ کا نظام موجود ہے جبکہ کراچی میں پوری طرح سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے عوام پرائیوٹ منی بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں جن کی حالت زار سب کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شہری حکومت اس ماحول دوست منصوبے کے لیے پر امید ہے جس کی وجہ سے کراچی کے ٹراسپورٹ مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات بھی حل ہوجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…