اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی منت سماجت کے باوجود نواز شریف نے ان کے دوست کو کیسے دردناک طریقے سے قتل کروایا کپتان نے اب تک کا سب سے سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف پولیس کے ذریعے بندے قتل کرواتے رہے، میرے دوست کو پولیس کے ذریعے ڈنڈے مروا مروا کر قتل کروایا، کپتان کے ن لیگ کے قائد پر سنگین الزامات، ایک بار پھر مافیا قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہائو الدین کے جلسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد

\کرتے ہوئے انہیں قاتل اور مافیا قرار دیا ہے۔ عمران خان نے 1986کا ایک واقعہ جلسہ عام میں سناتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میرے نواز شریف سے تعلقات اچھے تھے، میرے ایک دوست میرے پاس آئے اور کہا کہ ہمارا ایک کارکن ہے جسے کا نام پولیس کی لسٹ میں آچکا ہے ، یہ لسٹ وہ ہے جس میں شامل افراد کو پولیس ماورائےعدالت قتل کردیتی ہے۔ آپ نواز شریف سے میری ملاقات کروائیں اس کارکن کو بچانا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میں اپنے دوست کو لے کر نواز شریف کے پاس چلا گیا جہاں میرے دوست نے نواز شریف سے کہا کہ پولیس کی لسٹ میں ہمارے بندے کا نام آگیا ہے آپ پولیس کو روکیں کہ وہ اسے قتل نہ کرے جس پر نواز شریف نے معصوم شکل بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو گامیں پولیس کو احکامات جاری کردوں گا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے پہلی بار پتہ چلا کہ پولیس ماورائے عدالت لوگوں کے قتل کیلئے کوئی لسٹ بناتی ہے جس کی منظوری نواز شریف دیتے تھے۔ عمران خان بتاتے ہیں کہ اگلے ہی دن مجھے یہ خبر ملی کہ میرے دوست جس کارکن کو بچانے کیلئے میرے ساتھ نواز شریف کے پاس گئے تھے اس کو پولیس نے ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا آج بتارہا ہوں کیونکہ آپ کو یہ سمجھانا مقصود ہے کہ ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے

نہیں بلکہ مافیا سے ہے کیونکہ جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…