جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کا ضیاء اﷲ آفریدی کیخلاف ریفرنس، الیکشن کمیشن نے 13 نومبر تک جواب طلب کرلیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس میں 13 نومبر تک جواب طلب کرلیا‘ رکن الیکشن کمیشن الطاف قریشی

نے کہا کہ باہر جا کر آپ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ وقت کیوں دیا گیا‘ رکن الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اس ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے‘ ضیاء اﷲ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ کو جواب جمع کرانے کے لئے تیرہ نومبر تک کا وقت دیدیا گیا۔پیر کو عمران خان کے ضیاء اﷲ آفریدی کی خیبرپختونخواہ اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لئے ریفرنس عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن نے کی۔ ضیاء اﷲ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے جواب دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ رکن الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اس ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے۔ رکن الیکشن کمیشن الطاف قریشی نے کہا کہ باہر جا کر آپ لوگ پھر تنقید کرتے ہیں کہ وقت کیوں دیا جاتا ہے وکیل لطیف کھوسہ میرے موکل نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف

ریفرنس پر سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی اور ضیاء اﷲ آفریدی کے وکلاء تیرہ نومبر کو دلائل دیں۔ واضح رہے کہ ضیاء اﷲ آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد عمران خان نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…