بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، میں نے ان کے رشتے سے انکار کیا تو میرے ساتھ کیا ہوا،

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے کہاہے کہ جب میں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے رشتے سے انکار کیا تو مجھے بے ہودہ میسجز آنا شروع ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے بتایا کہ جب

میرے پارٹی کے ساتھ اختلافات شروع ہوئے تو مجھے طالبان نے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور مجھ سے پیسوں کا تقاضہ بھی کیا گیا جبکہ اس بات کی ایف آئی آر میں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروا دی ہے اور یہ واقعہ میری پریس کانفرنس کرنے سے کچھ وقت پہلے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خا ن کے جلسوں میں گانے چلتے ہیں ،ریلیوں دھرنوں کے دوران بھی ناچ گانا ہوتا ہے وہاں پر ایک پٹاخہ تک کیوں نہیں چلتا۔ عمران خان جذباتی انسان ہیں کبھی وہ پی ٹی پر حملہ کردیتے ہیں اور کبھی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں جیسا کہ میری بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا گیا لیکن بعد وہ مکر جاتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔عائشہ گلا لئی کا کہناتھا کہ ہماری فوج جس طرح ملک و قوم کے لئے دہشتگردی کیخلاف مثبت کردار ادا کررہی ہے ہمیں اس کردار کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس فوج میں ہمارے بیٹے بھائی ہیں لیکن عمران خان کبھی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں اورکبھی کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فوج کسی ایک کی نہیں ہے فوج سب کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…