جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان ،ترکی اور سعودی عرب کی فضائیہ نے ملکرنئی تاریخ رقم کردی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلی کثیرالملکی انسداد دہشت گردی کی فضائی مشق کی اختتامی تقریب پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سابق سربراہان، جنگی ہیروز،سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے بھی اس اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ 16اکتوبر سے شروع ہونے والی مشق کو ACES MEET-2017″ ” کے نام سے منسوب کیا گیاتھا ۔

یہ فضائی مشق دو ہفتوں کے دورانیہ پر محیط تھی۔ ترک فضائیہ اور رائل سعودی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں ، پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ اس تاریخی مشق میں حصہ لیا۔8دوست ممالک کے اعلی عہدیداران نے بطور آبزرور اس کثیر الملکی مشق میں شرکت کی ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے بہادر جنگجوءں کی لازوال قربانیوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے اپنی مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے لئے ہر دم تیار ہے ۔ائیر چیف نے کہا کہ اپنے پیشروءں کی رکھی گئی شا نداربنیادوں پر ہم پاک فضائیہ کو عظمت کی نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس مشق میں شریک فضائی افواج کے عملے کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ یہاں سے بہترین تجربات کی یادیں اپنے ساتھ لے جائیں گے ۔ دونوں برادر فضائی افواج کے شریک عملے کے کمانڈرز نے پاک فضائیہ کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔معزز مہمانوں کو نئے تعمیر شدہ ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس اور اختتام پذیرانسداد دہشت گردی کی مشق کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں نئے تعمیر شدہ انفراسٹرکچر اور وہاں موجود تربیتی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے رائل سعودی فضائیہ کے F-15 طیارے میں بیٹھ کر اس مشق کے آخری مشن میں شرکت کی۔

اس مشق کا بنیادی مقصد اس میں شامل پائلٹس اور دیگر عملے کو فضائی جنگی تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے لڑی جانے والی جنگ کے اصولوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ ہوابازوں کو حقیقی تربیتی ماحول فراہم کر کے فضائی جنگی تیاری کو مزید بہتر بنانے میں یہ مشق بہت معاون ثابت ہوئی۔ اس مشق میں شریک عملے نے پاک فضائیہ کے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں موجود جدید ترین تربیتی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے بہترین انداز میں تربیت حاصل کی۔ پاک فضائیہ کے سپیشل سروسزگروپ کے کمانڈوز نے بھی اس مشق میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…