لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے افسروں و ملازموں کیلئے سو فیصد اضافی تنخواہ کی فراہمی کا معاملہ، اکانٹ جنرل ریونیو نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے الانس دینے کی سمری منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اکانٹس اینڈ آڈٹ کے افسران و ملازمین کی جانب سے فیڈریل سروس ٹربیونل میں پیٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں دوہزار پانچ میں منظور ہونے والے اسپیشل الاونس کو جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔اکاونٹس اینڈ آڈٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں بیس فیصد الاونس دیا جاتا تھا لیکن فنانس ڈویثرن کی جانب سے سو فیصد الاونس پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس پر فیڈریل سروس ٹربیونل نے اب حتمی فیصلہ دیتے ہوئے فنانس ڈویثرن کو حکم دیا ہے کہ آڈٹ اینڈ آکاونٹس کے افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ کیساتھ سو فیصد اسپیشل الاوئنس بھی دیا جائے، جس پر اب آکاونٹٹ جنرل ریونیو نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو آلاونس دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے، آکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان نے سو فیصد آلاونس کی فراہمی پر افسران و ملازمین کو یقین دہانی کرادی افسران و ملازمین کو دوہزار ہانچ سے یہ آلاونس نہیں مل رہا تھا سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ نے آلاونس دینے کے لیے آے جی پاکستان کی سمری منظور کرلی ہے۔۔ راواں سال کے آخر میں سو فیصد آلاونس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گاآکاونٹنٹ جنرل ریونیو لاہور اور پنجاب بھر میں آکاونٹس اینڈ آڈٹ کے ہزاروں افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ کیساتھ اضافی تنخواہ دی جائے گی۔