بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے اب کسی عہدے کی خواہش نہیں ،شاہ محمود قریشی نے اہم اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کیلئے لگانا چاہتا ہوں ٗ مجھے اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ہفتہ کو حضرت بہاؤالدین زکریا کے 778ویں سالانہ عرس کے آخری دن درگاہ کے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے،میرے لیے عرس کی اس محفل سے بڑی کوئی محفل نہیں ہے، زندگی کے

آخری لمحات کسی بڑے مقصد کے لیے لگانا چاہتا ہوں،سیٹوں کیلئے نہیں، استحکام پاکستان، تعلیم اور پھر اسلام کیلئے وقت لگانا چاہتاہوں،انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں کو مضبوط کریں اور متحد ہوجائیں ، 2018میں کراچی سے خیبر تک عوام مجھے سنیں گے،ذاتی مفاد نہیں ہمیشہ ملک وملت کی بات کرونگا،میرے آباؤ اجداد نے تحریک پاکستان میں جدوجہد کی تھی، دلی میں کھڑے ہوکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بات کریں گے،مجھے پہلے کبھی گھبراہٹ تھی نہ آج ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…