جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف سعودی عرب کے راستے پاکستان آرہے تھے ،اچانک فیصلہ کیوں تبدیل کیا؟اعتزازاحسن کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب کے راستے پاکستان آرہے تھے لیکن پی پی رہنما شرجیل میمن کا حال دیکھ کر ان کی بریکیں لگ گئیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس خود جانا پڑتا ہے ٗ نوازشریف سعودیہ کے راستے پاکستان آرہے تھے لیکن شرجیل میمن کا حال دیکھ کر گھبرا گئے اور ان کی بریکیں لگ گئیں۔ اب این آر او

کی باتیں ہورہی ہیں لیکن پتہ نہیں نوازشریف کس کے ساتھ این آر او کریں گے ٗشریف خاندان کو این آر او صرف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کرنا ہوگا اب نوازشریف کی مدد کوئی نہیں کرے گا۔اعتزازاحسن نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سندھ اور پنجاب کے کیسز بہت بڑا امتحان ہیں۔ شریف خاندان کے حق اور شرجیل میمن کے خلاف امتیازی سلوک ہورہا ہے نوازشریف فرد جرم عائد ہونے کے باوجود آزادی سے گھوم رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…