اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے سندھ سے الیکشن لڑ کر ہمارے والد کی وصیت کی خلاف ورزی کی ، میرے والد نے وصیت کی تھی کہ میں اور شاہ محمود قریشی سندھ سے الیکشن نہیں لڑیں گے ، میں نے اپنے مرید کو جو تھپڑ مارے ہیں اسے اس کی گستاخی اور بے ادبی کی سزا دی ہے ، اگر بھائی کے یہی حالات رہے تو ان پر بھی ہاتھ اٹھ سکتا ہے ،
شاہ محمود کو دنیا قبروں کا سوداگر کہتی ہے ، میرے مرید کے پاس یہ حق حاصل ہے کہ اگر وہ سمجھے کہ اس کے پیر نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے تو وہ قانونی کاروائی کرے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سندھ سے الیکشن لڑ کر ہمارے والد کی وصیت کی خلاف ورزی کی ہے ، شاہ محمود سیاست ضرور کرے مگر درباری کو سیاست سے دور رکھے ، میں احتساب موقع پر کرتا ہوں ، میں نے اپنے مرید کو جو تھپڑ امرے ہیں اسے اس کی گستاخی کی سزا دی ہے ، اگر شاہ محمود قریشی کے یہی حالات رہے تو ان پر بھی ہاتھ اٹھ سکتا ہے اور ان کو بھی درے مارے جا سکتے ہیں ، یہ دین کا مسئلہ ہے سیاست کا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود درگاہ پر سیاست نہ کریں ان کے پاس زمین کہاں سے آئی یہ میں جانتا ہوں ، کس کس طریقے سے کس کس کا حق کھا کر وہ بیٹھے ہیں خدا کو تو جواب دیناہوگا دنیا ان کو قبروں کا سوداگر کہتی ہے ، شاہ محمود کو میں تنبیہ کر رہا ہوں کہ دربار کو سیاست سے الگ رکھیں ، اگر شاہ محمود قریشی میرے ساتھ فزیکل ہونے کی کوشش کرتا ہو میں اس کیساتھ بھی یہی کرتا ۔انہوں نے کہا کہ مرید کو کس نے اختیار دیا تھا کہ میرے ساتھ فزیکل ہو، میرے والد نے وصیت کی تھی کہ میں اور شاہ محمود سندھ سے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ،
شاہ محمود نے اپنے والد کی وصیت ہی توڑ دی ۔انہوں نے کہا کہ میرے مرید کے پاس یہ حق حاصل ہے کہ اگر وہ سمجھے کہ اس کے پیر نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے تو وہ قانونی کاروائی کرے اگر مرید معافی مانگ رہا ہے تو اس نے کچھ نہ کچھ تو کیا ہوگا ۔ مرید حسین قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا جتنا دل کرتا ہے سیاست کرے مگر درباریوں کو اپنی سے باہر رکھے ، مجھے ان کی سیاست پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور سندھ میں جا کر گالی دینا بند کردیں ۔