جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

فوج کو کیا شکایت ہے؟حکومت جان بوجھ کر کیا کام کررہی ہے؟چودھری شجاعت حسین نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزراء کے یہ بیان نہایت ہی احمقانہ ہیں کہ فوج اور معیشت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں فوج کا کام سکیورٹی فراہم کرنا ہے، سکیورٹی اور معیشت کا آپس میں بڑا گہرا

تعلق ہے اگر معیشت خراب ہو گی تو سکیورٹی میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جان بوجھ کر اس طریقے پر کام کر رہی ہے تاکہ ملکی معیشت تباہ ہو اور اس کے اثرات فوج کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں پر بھی پڑیں، فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے، وہ سپاہی جو بارڈر پر ڈیوٹی دے رہا ہے، لڑ رہا ہے جب اسے پتہ چلتا ہے کہ مہنگائی کس تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے اور اس کا خاندان کن مشکلات میں گرفتار ہے تو اس کو حق پہنچتا ہے کہ وہ معیشت کے بارے میں پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جان بوجھ کر معیشت خراب کر رہے ہیں تاکہ اپنے مکروہ عزائم کو تکمیل تک پہنچا سکیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پنجاب کی خراب صورتحال بارے میں سوال پر کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں خزانہ 150 ارب سرپلس تھا اب خزانہ مائنس 700 ارب پر ہے، قرضے 10 گنا بڑھ گئے ہیں، صرف جنگلہ بس کو 27.5 ارب کی سالانہ سبسڈی دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…