ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

چیئرمین نیب ایکشن میں،این ٹی ایس کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( این ٹی ایس) کے خلاف متعد دفعہ پرچہ آؤٹ ہونے، مبینہ بد عنوانی اور طلباء/طالبات کے مفادات کا تحفظ نہ کرنے پر انکوائری کاحکم دیا ہے۔ نیب نے اس سلسلہ

میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی ہدایت پر انکوائری شروع کردی ہے ۔ نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب میرٹ ، شافیت اور ٹرانسپرنسی کے برخلاف کسی بھی ادارے کو طلباء/طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ نیب تمام طلباء/ طالبات کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گا اور کسی کی محنت کو ضائع اور رائیگا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں جن کو یکجا کرکے انکوائری کا حکم دیا اور کارروائی کا نیب نے آغاز کردیا گیاہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ این ٹی ایس کے متعدد مواقع پر پرچے آؤٹ ہوئے جس سے طلباء کے وسائل ، وقت اور محنت کرنے والے طلباء و طالبات کی حلق تلفی ہوئی۔ اس ضمن میں اسبات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ این ٹی ایس پرچہ آؤٹ ہونے کے دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس کو اس بات کویقینی بنانا ہو گا کہ صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت کی بناء پر این ٹی ایس اپنی سفارشات مرتب کرے تاکہ ملک میں ذہین اور قابل طلباء وطالبات کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…