منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دشنام طرازی، جھوٹ،الزام تراشی کی منفی سیاست نے قوم کی منزل کھوٹی کرنیکی کوشش کی ہے‘پرویز ملک

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دشنام طرازی، جھوٹ او رالزام تراشی کی منفی سیاست قوم کی منزل کھوٹی کرتی ہے،عمران نیازی نے میٹروبس کو جنگلا بس کہا

اورا ب سوا چار برس بعد پشاور میں یہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،عمران نیازی نے یوٹرن مارے ہیں او ر ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور ان کی سیاست جھوٹ کے گرد گھومتی ہے ، یہودیوں کے ایجنٹوں اور ملکی ترقی کے مخالفین کے تمام منفی پراپیگنڈے دفن ہو گئے،اور انہیں چپ لگ گئی ،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور قیادت کے ویژن کی بدولتپاکستان ابھرتے ہوئے محفوظ ملک کے طور پر سامنے آرہا ہے،اور اپنی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں کی بدولت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے،دوسروں پر الزام لگانے والوںکا سب سے بڑا مسئلہ آگے بڑھتی ہوئی پاکستان کی ترقی ہے جو عمران خان کو برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،رانا احسن شرافت،عامر خان، چوہدری عبدالمجید

چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو 2018ء کے انتخابات میں سمجھ آ جائے گی،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 70سال مکمل ہونے پر بھی کشمیر ی میدان میں ڈٹ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…