منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’مریم نواز نے شہزادیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا‘‘ احتساب عدالت پیشی پر جس نے دیکھا، دنگ رہ گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی آج بھی چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں شاہانہ انداز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئےخصوصی طیارہ سےاسلام آباد

پہنچی تو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کچھ دیر کے لئے عام آدمی کا داخلہ بند کردیا گیا۔مریم نوازکا قافلہ بادشاہی شان میں درجنوں گاڑیوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے نکلا تو لیگی کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا۔مریم نوازکے پہنچنے سے پہلے کیپٹن صفدر نے کی سواری گارڈز کے گھیرے میں احتساب عدالت پہنچی، صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ آپ اور مریم الگ الگ کیوں آتے ہیں تو انہوں سیکیورٹی پر بات ٹال دی۔احتساب عدالت کےباہرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کے گئے اس کےباوجود کچھ وکلاء اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی پر فاقی وزرا آج بھی نیب عدالت دوڑے چلے آئے ، جن میں طلال چوہدری ،دانیال عزیز ،طارق فضل چوہدری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت طارق فاطمی اور پرویز رشید بھی شامل تھے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا، آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی، چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔عدالت کی سیکیورٹی کے لئے چارسو اہلکارتعینات کئے گئے جبکہ خاردارتاریں بھی لگائی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…