منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ریحام خان کی زبان اور گلالئی کا بلیک بیری ،ن لیگ کے اہم رہنما نے عمران خان کو دھمکی دیدی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان دعا کریں ریحام خان کی زبان اور گلالئی کا بلیک بیری بند ہی رہے اگر یہ کھلے تو عمران خان کو اوقات یاد آ جائے گی، جہانگیرترین پڑھے لکھے جعلساز اوروائٹ کرائم کے اسپیشلسٹ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی معاشی کرپشن کی بات ہورہی ہے، اخلاقی کرپشن کی تو ابھی بات ہی نہیں کی،

عمران خان یورپ کی مثالیں دیتے ہیں، دعا کریں ریحام خان کی زبان اور گلالئی کابلیک بیری بند ہی رہے۔یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں لیکن ریحام خان کی زبان اور گلا لئی کا بلیک بیری کھلے تو ان کا سب کچھ سامنے آ جائے گا اور انہیں اپنی اوقات بھی یاد آ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ لیکچرار کیسے یوکے میں12ایکڑ کا گھر بنا سکتا ہے، جہانگیرترین کے ملازم ان سے بھی زیادہ امیرہیں، جہانگیرترین کے کیس میں لگتا ہے ان کے ملازمین نے مالک رکھا ہے، جہانگیر ترین پڑھے لکھے جعلساز اوروائٹ کرائم کے اسپیشلسٹ ہیں بلکہ وائٹ کالرکرائم کاسرغنہ ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے وائٹ کرائم کرکے بھائیوں کی جائیداد پر قبضہ کیا، جہانگیرترین کی پاکستان میں 18ہزارایکڑ زمین ہے جبکہ انہوں نے یو کے میں 12 ایکڑ پر اپنا گھر بنایا، 15 ہزار تنخواہ چھپائیں تو سزا اگر12ایکڑ چھپائیں تو جانے دیں۔جہانگیرترین کہتے ہیں کہ ان کی آف شورکمپنی بھی حلال ہے، ان کا ٹرسٹ اورتحفے بھی حلال ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری زبان میں تلخیاں ناانصافیوں کی وجہ سے آئیں،ناانصافیوں کاخاتمہ کردیں تلخی ختم ہوجائے گی۔طلال چوہدری نے کہا کہ باپ کاسرجھکانے کیلئے بیٹی کوناحق مقدمات میں الجھایاجارہاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…