پشاور(این این آئی)پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے چار پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی،ضمنی الیکشن میں پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے،حلقے میں کل عام تطعیل ہوگی،دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری ،اسلحے کی نمائش اورپولنگ اسٹیشن کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی ہوگی ۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے چار پر ضمنی الیکشن
کیلئے پولنگ آج ہوگی، تین لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے ،فو ج کی معاونت بھی حاصل ہوگی ۔حلقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دیا گیا ۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور میں ضمنی الیکشن کل ہوگا ،تین لاکھ ستانوے ہزار نو سو چار رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،حلقے میں مرد ووٹر کی تعداد دو لاکھ پینتیس ہزار ایک سو چونسٹھ مرد اور ایک لاکھ باسٹھ ہزار سات سوچالیس خواتین ووٹرزہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور کے ضمنی انتخابات کے لیے کل دو سو انہتر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں ایک سو سینتالیس مردوں،ایک سو گیارہ خواتین اورگیارہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ضمنی انتخابات کےلیے آٹھ سو سینتیس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میںچار سو بانوے میل اور تین سو پینتالیس خواتین پولنگ بوتھ شامل ہیں،آٹھ سو سینتیس اسسٹنٹ پرائیذائیڈنگ اور اتنے ہی پولنگ افیسر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، پسیکورٹی کے لحاظ سے حلقے کو سات زون میں تقسیم کیا گیاہے ۔ایک سو اکیاسی پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ اٹھاسی کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے جنہیں فو ج کی معاونت بھی حاصل ہوگی ۔حلقے میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری ،اسلحے کی نمائش اور پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔