جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

مخالفین اقتدار کی بھوک سے بیتاب جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں ،اگر جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا‘ خواجہ سعد رفیق

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین اقتدار کی بھوک سے بیتاب جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں لیکن اگر جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،مسلم لیگ (ن) مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ قائدِ مسلم لیگ (ن) نے کسی ادارے سے محاذ

آرائی کی اور نہ کوئی ارادہ ہے ۔انہوںنے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف چار برس سے نفرت انگیز مہم ،سازشوں اور غیر منصفانہ اقدامات کو تحمل اور تدبرسے سہہ رہے ہیں لیکن جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔میاں نواز شریف محاذآرائی چاہتے ہیں کا تاثر زہریلا پروپیگنڈا ہے ،نواز شریف صابرو شاکرشخصیت ہیں ،انہیں سنگل آٹ کرنے کی سازش ملک کیلئے خطرناک ہے ، مسلم لیگ (ن) مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قائدِ مسلم لیگ (ن) نے کسی ادارے سے محاذ آرائی کی اور نہ کوئی ارادہ ہے ۔ مگر افسوس مخالفین اقتدار کی بھوک سے بیتاب جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں ۔ انہوں نے کہا ہ سب کو کو محاذ آرائی اورانتقام سے گریز کرنا ہو گا،سازشیں اور جھوٹ ناکام ہونگے،اشتعال دلانے والے منہ کی کھائیں گے تحمل اور تدبر سے قدم اٹھاتے رہیں گے،مسلم لیگ (ن) کی پارڈ کور متحد ہے اور رہے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…