اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

جب تک حکمران دیانتدار اور ایماندار نہیں ہونگے پاکستان کی دنیا میں عزت مشکل ہوگی، آصف زرداری اس وقت سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے، عمران خان

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک حکمران دیانتدار اور ایماندار نہیں ہونگے پاکستان کی دنیا میں عزت مشکل ہوگی۔ آصف زرداری اس وقت سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔بمبینو سینما میں بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے آج اربوں کھربوں کے مالک بن

گئے ہیں ۔جس کے باپ کی 150ایکڑ زمین تھی آج وہ ایک لاکھ ایکڑ زمین سے زائد کا مالک بن گیا ہے۔ آصف زرداری نے لوٹ مار اور کرپشن سے 19شوگر ملز بھی بنائی ہیں جس میں 14شوگر ملز عزیر بلوچ نے قبضہ کر کے آصف زرداری کو دی ہیں ۔ عزیر بلوچ کروڑوں روپے گا ماہانہ بھتہ آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو دیتا تھا۔ بلاول ہائوس کراچی کے آس پاس درجنوں بنگلے زبر دستی قبضہ کر کے اونے پونے داموں زرداری کے حوالے کئے۔۔ تحریک انصاف کو ایک مشکل صوبے میں حکومت ملی لیکن ہم نے ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ وہاں ڈی لیور کر رہے ہیں ۔ ہم نے تعلیم پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کیا، اسکے بعد محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات اٹھائے، پولیس نظام کو درست کیا ۔ آج کے پی کے میں کسی ایس ایچ او یا ڈی ایس پی کو سیاسی اثر ورسوخ پر تبدیل نہیں کر سکتے۔ ہم نے کے پی کے میں صوبائی اداروں کو کافی حد تک ٹھیک کیا اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں

تحریک انصاف ہی چاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی۔ یہ باتیں انہوں نے ضلع غربی کے ورکرز کنونشن سلطان آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر صوبائی صدر ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما لیاقت جتوئی، عمران اسماعیل، فیصل واوڈا ، حلیم عادل شیخ، سبحان علی ساحل، عزیز آفریدی، صائمہ ندیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ضلع غربی کے تحریک انصا ف کے کارکنان نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ آپ بھی پارٹی کا نظریہ اور پیغام گھر گھر ، گلی گلی پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔کرپٹ اور ڈاکو حکمرانوں کے خلاف سیاسی جدوجہد تحریک انصاف کا مشن ہے۔ شریف خاندان کی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ آصف زرداری نے بھی ملک اور قوم کے وسائل پر بڑے ڈاکے ڈالے ہیں ۔ ۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ سونامی خیبر پختونخواہ سے شروع ہوا ہے، پنجاب سے ہوتے ہوئے سندھ کے ڈاکو اور لٹیروں کو بہا کر لے جائے

گا۔ جس طرح تحریک انصاف نے کے پی کے میں ایزی لوڈ اور ڈیزل کا سیاسی خاتمہ کیا اسی طرح سندھ کے بد معاش اور کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔ سندھ کے عوام کو جگانے کے لئے اور ان لٹیروں اور ڈاکوں سے بار بار سندھ کا دورا کروں گا اور 25دسمبر کو مزار قائد پر تحریک انصاف عوام کا سمندر اکھٹا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…