راولپنڈی( آئی این پی )بھارتی فو ج کی کنٹرول لائن پر جارحیت کا سلسلہ جاری ، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی لیپہ میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور6 شہری زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی 4 چیک پوسٹیں تباہ کر دیں ۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحدی علاقے لیپا ویلی میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولہ باری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے لیپا ویلی کے نوکوٹ گاؤں کی دو خواتین سمیرا یونس اور مریم شہید ہو گئیں جب کہ نوکوٹ گاؤں کے پانچ افراد شکیل، انور بیگ، منیر ، ذشیان ، رفیق جب کہ قمر کوٹ گاؤں میں ایک شہری قیصر زخمی ہو گیا ۔ پاکستانی مسلح افواج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی فا ئرنگ سے بھارتی فورسز کی 4 پوسٹیں تباہ ہو گئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی مسلح افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کو طبی امداد کے لئے لیپا آرمی میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا