اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کے پنجاب کے مختلف حلقوں کے طوفانی دورے، ہسپتالوں، سکولوں، گلیوں میں پیدل سفر ، موقع پر احکامات جاری کرتی رہیں، ہسپتال کے لیبر روم میں پہنچ کر زچہ و بچہ کی \صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں،
خواتین کو بچوں کی پیدائش پر مبارکباد، سکول کے بچوں سے ان کے مسائل معلوم کرتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز ان دنوں پنجاب کے مختلف حلقوں کے طوفانی دوروں پر ہیں اور عوامی مسائل معلوم کرنے کیلئے گلیوں، سکولوں ہسپتالوں کے پیدل وزٹ کرتی رہیں۔ مریم نواز نے ہسپتالوں کے لیبر رومز کا بھی دورہ کیا جہاں وہ خواتین سے ان کے ہسپتالوں میں مسائل معلوم کرتی رہیں ، اس موقع پر انہوں نے نہایت گرمجوشی سے خواتین کو بچوں کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی۔ ہسپتال سے نکل کر مریم نواز گلیوں محلوں کے دورے پر پیدل ہی نکل کھڑی ہوئیں ، اس موقع پر گلیوں میں سیوریج اور دیگر لائنوں کیلئے کی گئی اکھاڑ پچھاڑ دیکھ کر مریم نواز انتظامیہ پر سخت برہم ہوئیں اور موقع پر احکامات جاری کرتی رہیں۔ ایک سکول کے دورے کے موقع پر مریم نواز کلاس رومز میں چلی گئیں جہاں بچوں سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ مریم نواز نے اس موقع پر بچوں سے ان مسائل معلوم کئے جبکہ سکول انتظامیہ کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں، اس موقع پر مریم نواز نے اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔