ملتان(آئی این پی)عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی ؒ کا تین روزہ عرس 26 اکتوبر سے شروع ہوگاجو کہ 28اکتوبر تک جاری رہے گا،عرس کے سلسلے میں تیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ضلعی گورنمنٹ نے عرس کے سلسلے میں 28اکتوبر بروزہفتہ کو ضلع ملتان میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے
جبکہ دوسری جانب عرس کی تقریبات کے سلسلے میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔زائرین کی رہائش کیلئے 13 سکولز اور کالجز میں انتظامات کئے گئے ہیں اورعرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔دریں اثناء عرس کی تقریبات کا افتتاح سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودقریشی کریں گے۔