فیصل آباد (آئی این پی)مسلم لیگ نون کی قیادت کے لیے فیصل آباد کے 3ایم این اے متعدد ایم پی ایز نے شہباز شریف کو اپنی مکمل حمائت کی یقین دیہا نی کروا دی تفصیل کے مطا بق ن لیگ سے ذرائع نے بتایا کہ چند دن پہلے خفیہ مقام پر ہو نے والے اجلاس میں سٹی سے تعلق رکھنے والے 3ایم این اے اور متعدد ایم پی ایز نے مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالنے کے لیے
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو اپنی مکمل حما ئت کا یقین دلا دیا ذرائع کے مطا بق میاں نواز شریف کسی بھی وقت پارٹی قیادت چھوڑ سکتے ہیں بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث وہ پارٹی قیادت مریم نواز کو دینا چا ہتے ہیں جس پر پارٹی میں دھڑے بند یا ں بن چکی ہیں سابق صدر ن لیگ پنجاب سردار ذوالفقار کھو سہ بھی اس سلسلہ میں سرگرم ہو چکے ہیں ذرائع نے بتا یا کہ انکا سا بق وزیر دا خلہ چودہری نثار سے بھی مسلسل را بطہ ہے اور سندھ کی صوبا ئی قیادت بھی انکے ساتھ رابطے میں ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری رابطہ نہ کیا تو سا بق صدر مسلم لیگ پنجاب بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں شریف فیملی کی جلا وطنی کے بعد انہوں نے ن لیگ کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔