بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردوں کو اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی فراہمی،ترکی امریکہ کیخلاف ثبوت منظر عام پر لے آیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکا نے دہشت گرد تنظیم(پی وائے ڈی) کو ساڑھے تین ہزار ٹریلروں کے ذریعے اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کیا، ہمارے پاس ا س کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ، شام کے شہر عدلیب میں جاری فوجی کاروائی کے اہم سطح پر بہترین نتائج بر آمد ہوئے ، اب کے بعد کا اقدام لا جواب ہو گا۔ تر ک میڈیا کے مطابق وہ منگل کو ترک قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کیا اور کیسے وضاحت دے گا کہ اس نے دہشت گرد تنظیم(پی وائے ڈی) کو ساڑھے تین ہزار ٹریلروں کے ذریعے اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کیا ہے ، ترکش ایجنسز کو علم ہے کہ یہ اسلحہ کہاں پر اور کس طرح محفوظ کیا گیا ہے، مغربی سامراج کے تحت کارروائیاں کرنے والی کسی تنظیم اور شخص کو ہزیمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اسٹیٹ بنک کے موجودہ ذخائر 117ارب ڈالر سے قلیل مدت میں 135ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ ترکش میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ترکی اور آک پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوان نے شام کے شہر عدلیب میں جاری فوجی کاروائی کے اہم سطح پر نتیجہ خیز ثابت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کے بعد کا اقدام لا جواب ہو گا۔ جس دوران انہوں نے شمالی شام میں سرحد پار آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے اس جانب اشارہ دیا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کے زیر کنٹرول آفرین میں کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔ہم کسی رات کو اچانک علاقے میں داخل ہوتے ہوئے حملہ کر سکتے ہیں۔پی وائے ڈی کی جانب سے امریکہ کے تعاون سے راقعہ پر قبضہ جمانے کے بعد اس شہر میں تنظیم کے نام نہاد سرغنہ کے پوسٹرز آویزاں کیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر ِ ترکی نے یہ سوال اٹھایا کہ امریکہ راقعہ میں دہشت گرد سرغنہ کے پوسٹرز کو آویزاں کیے جانے پر تم کیسے وضاحت دو گے۔

ہم حقائق کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم کو ساڑھے تین ہزار ٹریلروں کے ذریعے اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کیا ہے۔ ہمیں ان کے کہاں پر اور کس طرح محفوظ کیے جانے کا علم ہے۔عراقی اور شامی عوام سے بھی صدا بند ہونے والے جناب ایردوان نے کہا کہ ” آج تک خطے میں مغربی سامراجیوں کی باتوں میں آتے ہوئے کاروائیاں کرنے پر حزیمت کا سامنا نہ کرنے والا کوئی شخص نہیں پایا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے پر بعض مخالف حلقوں میں رد عمل کی سطح میں اضافہ ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے ، امریکہ کے ساتھ ویزے کے بحران اور آسڑیا سے ترکی آنے والے مسافروں کی ہوائی اڈوں پر پولیس کی کتوں کے ذریعے تلاشی کے پیچھے ، ترکی کے انسدادِ دہشت گردی میں کامیاب آپریشنز کو ہضم نہ کر سکنے کی حقیقت کار فرما ہے۔امریکہ کے دہشت گرد تنظیم فیتو کے ساتھ تعلقات کا بھی ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم فیتو کے ساتھ تعلق کی بنا پر ملزم کو گرفتار کرتے ہیں۔، امریکہ سفارتی امتیاز کے جواز میں اس شخص کے ٹیلی فون کو اپنی تحویل میں لے لیتا ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ مذکورہ شخص کا کئی واقعات کے ساتھ تعلق ہونے کا تعین کیا گیا ہے ہم بحیثیت قوم ان سب چیزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے حساب پوچھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اصل اہداف میں ہر گز منحرف نہیں ہونا چاہیے ، معیشت ان میں سرِ فہرست ہے۔روز گار کے حامل ترک شہریوں کی تعداد کے 29 ملین کے قریب پہنچنے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ شعبہ سیاحت میں بھی ہم اپنے اہداف کو بڑی حد تک پورا کر لیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 117 ارب ڈالر تک ہیں جن کو قلیل مدت میں 135 ارب ڈالر تک بڑھا دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…