بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ایشیا ء کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری ،پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی شامل ،نام جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )کواکیوریلی سائمنڈز (کیو ایس)نے ایشیا ء کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں،پاکستانی یونیورسٹیز کے درجات میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال نمایاں بہتری آئی ہے۔کیو ایس کی ایشیائی انٹرنیشنل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست میں نسٹ یونیورسٹی 91 نمبر پر رہی۔

لمز یونیورسٹی آٹھ درجے ترقی کیساتھ 103، قائد اعظم یونیورسٹی 133، کومسیٹ 190 جبکہ کراچی یونیورسٹی 193 نمبر پر موجود ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اکیس درجے ترقی کیساتھ 128ویں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پچاس درجے ترقی کے ساتھ 200ویں، پنجاب یونیورسٹی 232ویں جبکہ آغا خان یونیورسٹی نمایاں بہتری کے ساتھ 234ویں نمبر پر رہی۔لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی کا رینکنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈیز)اساتذہ کی وجہ سے پاکستان کا معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔کیو ایس کی رینکنگ میں سنگاپور کی ننیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ایشیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور رینکنگ میں دوسری، ہانگ کونگ یونیورسٹی میں آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیسری، کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوتھی جبکہ یونیورسٹی آف ہانگ کونگ کا پانچواں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…